ابنا: روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ربابکوف نے ایران کے خلاف مغربی ممالک کی اقتصادی پابندیوں کو اشتباہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف مغربی ممالک کی اقتصادی پابندیوں کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا۔ اس نے کہا کہ مغربی ممالک کی روش سے ایٹمی ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤں میں کوئي مدد نہیں ملےگی انھوں نے کہا کہ ایرانی کمپنیوں کے خلاف کارروائی کا ایران کے ایٹمی پروگرام سے ربط نہیں ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ مغربی ممالک ایران کے قومی اقتصاد کو نشانہ بنانا چاہتے ہیں۔ روسی نائب وزير خارجہ نے کہا کہ ہم مغربی ممالک کی پالیسی سے متفق نہیں ہیں اور مغربی پالیسیوں کو مردود سمجھتے ہیں.
........
/169